• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کووڈ ویکسین محفوظ اور مؤثر قرار

کراچی (نیوزڈیسک )جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک والی کووڈ 19ویکسین محفوظ اور بیماری کی روک تھام کے لیے مؤثر ہے۔یہ بات یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک دستاویز میں کہی، جس کے بعد ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد دیئے جانے کا امکان ہے۔ایف ڈی کا خودمختار ماہرین کا پینل 26 فروری کو ویکسین کو استعمال کرنے کی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔اگرچہ ایف ڈی اے کی جانب سے ماہرین کی آرا کو ماننا ضروری نہیں ہوتا مگر عموماً ایف ڈی اے کی جانب سے سفارشات پر عمل کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین