• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پاکستان سپر لیگ شائقین کیلئے ڈیٹا پیکجز کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایس سی او نے آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پاکستان سپر لیگ شائقین کیلئے ڈیٹا پیکجز کا اعلان کیا ہے ، ایس سی او ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے موقع پر اپنے صارفین کے لیے پر کشش پیکجز متعارف کرارہاہے ایس سی او کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے، اب پی ایس ایل کے ناظرین ایس سی او کے بہترین ڈیٹا پیکجز کی بدولت بلاتعطل براہ راست کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے، ان پرکشش پیکجز کی بدولت صارفین اب ماہانہ سوشل پیک 7GB 300 روپے میں، ماہانہ ڈیٹا پیک 5GB 300 روپے میں، ماہانہ پریمیم 10GB صرف 549روپے میں اور کرکٹ الرٹ سروسز ہر روز صر ف ایک روپے میں حاصل کر سکتے ہیں،ماہانہ سروسز حاصل کرنے کیلئے *111# جبکہ کرکٹ الرٹ کیلئے 666 ڈائل کریں۔ مزید معلومات کے لیے111-726-726 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین