• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم تاجران کے تحت نیشنل بینک ہیڈآفس کے باہر دھرنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹمبر مارکیٹ برانچ انتظامیہ کی جانب سے غریب بیوائوں، شہریوں کے 4 کروڑ روپے سے زائد رقوم کے فراڈ کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران کے تحت نیشنل بینک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا، احتجاج میں متاثرہ بیوائوں اور چھوٹے تاجروں، شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تاجر رہنمائوں سے نیشنل بینک ہیڈ آفس حکام نے مذاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو رقوم کی ادائیگی پندرہ روز میں کر دی جائے گی، جس پر تاجر نمائندوں نے کہا کہ اگر پندرہ روز میں ادائیگی نہ کی گئی تو ملتان سمیت ملک بھر کے نیشنل بینک کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے، شٹر ڈائون اور بینکوں میں رقوم جمع نہ کرائے جانے کا اعلان کر دیں گے، چیف جسٹس، وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف سمیت دیگر حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت تنظیم تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سینیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، سید جعفر علی شاہ، خالد محمود قریشی، جاوید اختر خان، مرزا نعیم بیگ، کامران بھٹہ،کاشف رفیق، اکمل خان بلوچ، ناصر چوہان، اکرم غوری، مرزا جاوید، شیخ شفیق، عابد خان، عبدالحمید، حاجی عبدالغفور، ملک شیفق بھٹہ، خواجہ انیس، ملک حسین بھٹہ و دیگر تاجر رہنمائوں نے کی، اس موقع پر تاجر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ نیشنل بینک برانچ میں موجود افسروں اور عملہ نے مل کر غریب بیوائوں اور چھوٹے تاجروں، شہریوں کے چار کروڑ روپے سے زائد کی جمع ہونے والی رقوم ہڑپ کر لیں اور پولیس پر الزام لگایا کہ چپڑاسی کے خلاف مقدمہ درج ہوا، اتنے بڑے فراڈ میں طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو ایف آئی اے نے فراڈ میں ملوث بینک افسران کے خلاف کاروائی کی اور نہ ہی نیب سمیت دیگر حکام نے سنجیدگی سے کوئی نوٹس لیا۔
تازہ ترین