• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن سے پہلے نیب کو متحرک کیا جا رہا ہے، عثمان بابر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان خان بابر نے لیگی رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، چوہدری زاہد مسعود، نمیر علی، رفیق کریمی، عمر فاروق بھٹی، ملک ناصر کمبوہ، شیخ آصف قریشی، شبیر چوہان، زنیر رجوانہ، عدیل یوسف، چوہدری رانا الطاف، شاہد نواب، محمد اقبال، دانش سلیم، وقاص اکبر، آصف کمال شریک ہوئے، اس موقع پر عثمان خان بابر اور ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، پارٹی ورکرز اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، جس طرح ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، یہ موجودہ حکمرانوں کے تابوت میں پہلا کیل ثابت ہوا، انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرستوں نے جمہوریت کے ایوان کے تقدس کو نقصان پہنچایا، سینٹ الیکشن سے پہلے نیب کو متحرک کیا جا رہا، تاکہ وہ انتقامی کارروائیاں کرے جس کا فائدہ موجودہ حکمرانوں کو پہنچے، انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری اقتدار کے منافی ہے، ہم ہرگز ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
تازہ ترین