• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست سے حکمران بوکھلا گئے ،اختیارولی

پشاور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اور نوشہرہ کے حلقہ پی کے63سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک اقتدار کے نشہ میں بدمست ہو کر فرعون بن گئے تھے پرویز خٹک کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ جس کے سرپر ہاتھ رکھیں وہ آسمان تک پہنچ جاتا ہے اور ہیرو بن جاتا ہے جبکہ وہ جس کے سر سے ہاتھ کھینچ لیں وہ زمین پر گر کر ہیرو سے زیرو بن جاتا ہے پرویز خٹک کی طرف سے یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ ہر صورت میں پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کے امیدوار کو کامیاب کر کے دکھائیں گے اگر حکمران جماعت کو شکست ہوئی تو وہ سیاست چھوڑدیں گے ضمنی الیکشن میں وہ عبرتناک شکست سے دوچار ہو کر خود ہی ہیرو سے زیر و بن گئے ہیں انہیں اب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے اختیارولی خان نے نوشہرہ ہائوس کابل ریور نوشہرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزراء کی طرف سے شکست کی حقیقت مٹانے کے لئے دعویٰ کیا جارہا ہے حکومت اور الیکشن کمیشن کی نگرانی میں صاف شفاف انتخابات ہوئے جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کی طرف سے اپنے گھر میں عبرتناک شکست کے بعد حقیقت مٹانے کے لئے کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ سے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست سے حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔
تازہ ترین