آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سوشل میڈیا اسٹار و گلوکارہ ربیکا خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فن کار کاشف خان کی صاحبزادی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان ٹک ٹاک کے بعد یوٹیوب پر بھی چھا گئیں۔ 

ربیکا خان کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد پانچ لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے بعد یوٹیوب کی دُنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے ربیکا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ پاکستان کے برفیلے علاقے میں موجود ہیں۔


ربیکا خان نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میرے یوٹیوب چینل کو پانچ لاکھ صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے پیار دینے اور سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔‘

سوشل میڈیا اسٹار نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں، مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔‘

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی ربیکا خان کی سُریلی آواز میں اُن کا ڈیبیو سانگ ’پارٹی والی نائٹ‘ ریلیز ہوا ہے۔

ربیکا خان کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر منفرد اداکاری کرکے نہایت قلیل عرصے میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی ربیکا خان کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 5 ملین سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر انہیں 13 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔





یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فن کار کاشف خان نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ربیکا میری لاڈلی بیٹی ہے، میں اسے پیدائشی فنکار کہتا ہوں، آرٹ کی دولت اسے اپنے والد سے ورثے میں ملی ہے۔

کاشف خان کا کہنا تھا کہ ربیکا نے ابھی میٹرک پاس کیا ہے، میں چاہوں گا کہ وہ پہلے اپنی تعلم مکمل کرے اور پھر شوبزنس میں انٹری دے، ربیکا میں ایک اچھے گائیک کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، کم عمری میں میرے ساتھ دنیا گھوم چکی ہے اور نامور فنکاروں سے بھی مل چکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید