بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فن کار کاشف خان کی صاحبزادی ربیکا خان نے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر منفرد ادکاری کرکے نہایت قلیل عرصے میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی ربیکا خان کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے۔
یہ سنگِ میل عبور کرنے کے بعد ربیکا خان بھی پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک ماڈلز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
ربیکا خان کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔
دوسری جانب ربیکا خان کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود اُن کے اکاؤنٹ کو بھی ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 13 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فن کار کاشف خان نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ربیکا میری لاڈلی بیٹی ہے، میں اسے پیدائشی فنکار کہتا ہوں، آرٹ کی دولت اسے اپنے والد سے ورثے میں ملی ہے۔
کاشف خان کا کہنا تھا کہ ربیکا نے ابھی میٹرک پاس کیا ہے، میں چاہوں گا کہ وہ پہلے اپنی تعلم مکمل کرے اور پھر شوبزنس میں انٹری دے، ربیکا میں ایک اچھے گائیک کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، کم عمری میں میرے ساتھ دنیا گھوم چکی ہے اور نامور فنکاروں سے بھی مل چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔