• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش لطیف

پیارے بچو! مچھلیاں تو آپ نے بہت سی دیکھی ہوں گی ، چھوٹی بھی اور بڑی بھی، جن میں سے کچھ مچھلیاں آپ کی امی نے پکا کر بھی کھلائی ہوں گی۔ لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ چند برس قبل آسٹریلیا کےآبی حیات کے ماہرین نے ایک انوکھی مچھلی دریافت کی۔ اس کی عمر اتنی زیادہ ہے جسے سن کر کسی کو یقین نہیں آئے گا۔یہ"بوہیڈ" (Bowhead) نسل کی وہیل مچھلی ہے جس کی عمر 268 برس ہے۔اسے بحرمنجمد شمالی میں تیرتے ہوئے ڈھائی صدی سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔

کینبرا میں واقع کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنس دانوں کے مطابق یہ وہیل مچھلی ممالیہ جانوروں میں طویل ترین عرصے تک زندہ رہنےوالی آبی مخلوق بن گئی ہے،اب تک کسی ممالیہ جانور کے اتنی عمر پانے کا ریکارڈ نہیں ہے۔

اس کی لمبائی30 میٹر یعنی 100 فٹ بتائی گئی ہے، جبکہ وزن 173 سے 181 ٹن تک ہوسکتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بنی امین کا کہنا تھا کہ 2007ء میں ایک وہیل مچھلی مردہ حالت میں ملی تھی، جس کے جسم میں 200 سال قدیم نیزا چبھا ہوا تھا، جو اس دور کےکسی شکاری نے مارا ہوگا اور وہ اس کے جسم میں مرتے دم تک پیوست رہا۔

آسٹریلین محققین کےمطابق نیلی وہیل کا وجود روئے زمین پر ہزاروں سال سے ہے ۔جب زمین پر ڈائنو سارز کی وجہ سے دہشت پھیلی ہوئی تھی، اس وقت یہ سمندر پر حکم رانی کرتی تھی۔ اس کا طول و عرض اور حجم بڑے سے بڑے ڈائنو سار سے بھی دوگنا تھا۔ 

اس مچھلی کی زبان کا وزن افریقا کے جنگلوں میں پائے جانے والے اوسط قامت کے ہاتھی جتنا ہوتا ہے جبکہ اس کے دل کا سائز گولف کورٹ جیساہے۔ افریقی ہاتھی کا اوسط وزن 2.7 ٹن ہوتا ہے، جبکہ بعض صورتوں میں یہ 6 ٹن بھی ہوسکتا ہے۔ 

نیلی وہیل مچھلی روئے زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔ اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔ بچو! آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ نیلی وہیل ایک بار منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے جب کہ 500 کلوگرام کرل(Krill) یا چھوٹی مچھلیاں ایک نوالے میں کھا سکتی ہے۔

تازہ ترین