وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کے عمران خان کے لیے ریلیز کیے گئے گانے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ابرارالحق کے گانے کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے گلوکار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست ابرار، دل خوش ہو گیا سن کر۔‘
خیال رہے گزشتہ دنوں ریلیز کیا جانے والا ابرار الحق نے اپنا گانا ’سُن لے تو‘ عمران خان کے نام کردیا تھا۔
گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک ابرار الحق نے ہی ترتیب دیا ہے۔
3 منٹ اور 7 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں عمران خان کی زندگی اور بطور وزیراعظم مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔ اس منفرد گانے کا خیال اور ڈائریکشن بیرسٹر علی مہدی نے دی ہے۔