• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ کے عوام کا حق اُن کو واپس مل گیا، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام کا حق اُن کو واپس مل گیا۔

 اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ، انہوں نے نہ صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی صادق و امین کو ووٹ چوری کی سند جاری کردی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ بکسہ چوری کی تصدیق، ووٹ چور اغوا کار بھی نکلا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین