آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہ رخ اور سلمان ایک مرتبہ پھر فلم سیٹ پر ایک ساتھ

بالی ووڈ کے دو بڑے خانز شاہ رخ اور سلمان ایک مرتبہ پھر فلم سیٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔

سلمان خان نے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ دونوں خانز ایک ساتھ دوبارہ پردے پر نظر آئیں گے، تاہم رواں ماہ ہی ان کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر ایک ساتھ جمع ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

فلم سے متعلق یہ اطلاعات تھیں کہ سلمان خان فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھی کے طور پر کلائمیکس سین میں نظر آئیں گے۔

اسی طرح فلم میں سلمان خان دیگر سینز میں بھی نمودار ہوں گے۔

تاہم اب یہ باتیں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں جہاں دونوں اسٹارز ایک ساتھ فلم پٹھان کے سیٹ پر جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے شو میں کہا تھا کہ وہ شوز چلتے رہتے ہیں، زندگی چلتی رہتی ہے، میں اس کے بعد پٹھان کی طرف جاؤں گا، پھر ٹائیگر تھری اور پھر ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی طرف جاؤں گا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید