برطانوی طبی حکام نے ملک میں نافذ کورونا وائرس الرٹ کم کرکے درجہ 5 سے 4 کردیا ہے۔
لندن سے خبر ایجنسی نے برطانوی طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہوگئی ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس کو خطرہ کم ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسرز اور این ایچ ایس کے میڈیکل ڈائریکٹر بھی فیصلے پر متفق ہیں۔