• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے چرانے کے لیے لیڈی گاگا کے ملازم پر فائرنگ

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم کو ملزمان نے گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد ملزمان ان کے اعلیٰ نسل کے کتے چوری کر کے فرار ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ویسٹ ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کے گھر کے قریب پیش آیا۔ لیڈی گاگا کا ملازم ان کے 3کتوں کو واک کے لیے گھر سے باہر لے کر گیا۔ اس دوران 2 نامعلوم حملہ آوروں نے اس سے کتے چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق ملازم سینے پر 4 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا اور حملہ آور 2 اعلیٰ نسل کے مہنگے کتے لے کر فرار ہوگئے جب کہ مس ایشیا نامی کتیا وہاں سے بھاگ گئی۔ جسے بعد ازاں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

اٹلی میں موجود لیڈی گاگا واقعے کی اطلاع سن کر شدید پریشان ہوگئیں اور انہوں نے اپنے دونوں کتوں کو محفوظ حالت میں واپس لانے والے کے لیے 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزمان کا مقصد لیڈی گاگا کے کتوں کو ہی چوری کرنا تھا یا یہ اتفاقیہ واردات ہے۔

تازہ ترین