آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیلا حدید کو مدد کرنے والے کی تلاش

امریکی ماڈل بیلا حدید نے ان کی مدد کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی۔

بیلا حدید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی ایک تقریب میں گرنے کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی مدد کو آگے آنے والا شخص بھی موجود ہے۔

بیلا حدید مدد کے لئے آگے بڑھنے والے فوٹوگرافر سے انتہائی متاثر دکھائی دیتی ہیں اور اس سے خود مل کر اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

بیلا حدید نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ کیا کوئی میرے لئے اس شخص کو ڈھونڈ سکتا ہے۔ خدا اس پر مہربان ہو۔ میں اس سے مل کر اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ضرورت کے وقت صرف اسی شخص نے ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔

ماڈل کی جانب سے جو تصاویر شیئر کی گئیں ان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ گرنے کے بعد صرف ایک شخص ماڈل کی مدد کو ہاتھ بڑھاتا ہے جبکہ وہاں موجود متعدد فوٹوگرافرز دیکھنے کے باوجود تصاویر کھینچنے میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید