• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، شیری رحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹ کی امیدوار شیری رحمان نے کہا ہے کہ 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ حکومت کے خلاف ریفرینڈم ہے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا 3 مارچ کو ہم اس فیصلے پر مہر ثبت کرینگے، 3 مارچ کو دما دم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک نیا فارم حلفی مانگا تھا، ان کا احترام کرتے ہوئے ہم نے یہ فارم جمع کرادیا ہے، امید ہے تمام ادارے آئین کی پاسداری کریں گے۔ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہیں، مفروضوں پر بات نہیں کرونگی یہ 3 مارچ کا دن بتائے گا، میں صرف اتنا کہونگی کہ دمادم مست قلندر ہوگا۔ ڈھائی سال سے میں انہیں تباہی سرکار، مہنگائی سرکار کہہ رہی ہوں مگر اب یہ یتیم ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین