• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر قبرص جانے والے تین نوجوان گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں جعلی دستاویزات اور اسٹوڈنٹس ویزے پر قبرص جانے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 20/2021میں تفتیشی افسر انسپکٹر اسٹیفن نے تحریر کیا ہے کہ گزشتہ روز ملکی نجی ایئرلائن سے قبرص جانے کیلئے تین نوجوان عامر نثار، رہائشی آزاد جموں کشمیر، طاہر مشتاق رہائشی آزاد جموں کشمیر اور صفیان علی رہائشی گجرات کو شک کی بنیاد پر اسپیشل چیکنگ آفیسر سکندر علی زرداری نے روکا اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر آف لوڈ کرکے اے ایچ ٹی سی سرکل روانہ کیا۔ جہاں ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے قبول کرلیا کہ اُنہوں نے دو ایجنٹوں کو فی کس دس دس لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

تازہ ترین