• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراج طیاروں کی فضائیہ میں شمولیت کے 50سال، کلر ایوارڈ تقریب

لاہور(نمائندہ جنگ) میراج طیاروں کی پاک فضائیہ میں 50سالہ شمولیت، نمبر 22 آپریشنل کنورژن یونٹ اور نمبر 27اسکواڈرن کی بےمثال خدمات کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر کلر ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ 1971 کی جنگ ہو، دو عشروں پر محیط دہشت گردی کے خلاف جنگ یا پھر حالیہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، اس تمام عرصے میں میراج طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا ہے۔ میراج آپریٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر صدرعارف علوی نے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ائیر مارشل نور خان اور ائیر مارشل اصغر خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاع مزید مستحکم بنانا ہوگا۔

تازہ ترین