• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کاروباروں سے متعلق معلومات کیلئے نئی ایپ متعارف

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خوراک سے وابستہ کاروباروں سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے ایک نئی ایپ متعارف کرادی گی۔ جنرل منیجر ائی ٹی خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی عامر شہزاد کے مطابق ستاسو رائے کے نام سے لانچ ہونے والی ایپ کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ایپ کو عوام اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ماہرین دونوں استعمال کرسکیں گے۔ ایپ کے ذریعے صارفین خوراک سے وابستہ کسی بھی یونٹ جیسے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل، جوس شاپ وٖغیرہ میں دستیاب اشیاءخوردنوش کے معیار کے حوالے سے جان سکیں گے۔ صارفین کو فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ کاروبار کے انسپکشن کا ڈیٹا جیسے ملازمین کی فٹنس، صفائی، ملاوٹ، اور عمومی کارکردگی کےحوالے سے بھی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی، ایپ ابتدائی طور پر صرف پشاور میں کارآمد ہوگی، ایپ میں ریٹنگ کی سہولت موجود ہے، اور صارفین کسی بھی ریسٹورنٹ، ہوٹل یا خوراک سے وابستہ دیگر کاروباروں کے حوالے سے اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کی انسپکشن کا عمل جدید تقاضوں کے مطابق کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے حال ہی میں پشاورمیں تقریبا 17 ہزار کاروباروں کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپ میں جیو ٹیگنگ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے۔ ایپ کی مدد سے صارفین خوراک سے وابستہ کسی بھی کاروبار کے معیار کے حوالے سے جان سکیں گے۔ جس سے اتھارٹی کو معیاری اشیاخوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی.
تازہ ترین