پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کراچی پہنچ گئے۔
فاف ڈوپلیسی کو کرس گیل کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فاف ڈوپلیسی دو روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔
جارح مزاج بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔