• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ایل او سی سیز فائر معاہدے کا یورپی یونین کی جانب سے خیرمقدم

یورپی یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ سیزفائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

جنگ اور جیو کی جانب سے اس معاہدے پر تاثرات کیلئے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ یورپین یونین پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے اور اس کیلئے پہلے سے قائم شدہ میکانزم کو استعمال میں لانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں یہ ایک اہم قدم ہے جس پر مزید دو طرفہ گفتگو کی جا سکے گی۔

تازہ ترین