آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے آج طلب کرلیا

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے آج بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت پر کیے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

2016 میں ریتھک روشن نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگنا رناوت کو ای میلز کر رہا ہے۔

اس وقت کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔

یہ ای میلز مبینہ طور پر 2013 اور 2014 کے دوران کی گئیں۔ اس کے بعد 2016 ہی میں ریتھک نے کنگنا رناوت کو قانونی نوٹس بھیجا جب کنگنا نے ریتھک کو اپنا سابق بوائے فرینڈ بتایا۔

اداکار نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ وہ کبھی بھی کنگنا رناوت کے ساتھ کسی قسم کے تعلق میں نہیں رہے۔

ریتھک روشن اور کنگنا رناوت نے 2010 میں فلم KITES اور 2013 میں فلم KRISH 3 میں ساتھ کام کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید