آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، این او سیز اور ادائیگیاں آن لائن ہونگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تمام تعمیرات کی این او سیز اور ادائیگیاں آن لائن کی جائیں گی۔ آباد کے نمائندے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پورٹل پر درخواستیں اور بلڈنگ پلان جمع کروائیں جس کی اب ہر ہفتے رپورٹ جاری کی جائے گی،اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،جمعہ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اب تمام کٹیگریز کی درخواستیں، بلڈنگ پلان، تعمیرات کی این او سیز ویب پورٹل پر دی جائے گی اور تمام چالان کی ادائیگیاں بھی آن لائن کی جائیں گی ۔ اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو سمیت آباد کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت تعمیرات کے تمام شعبوں کے کاغذات پورٹل پر جمع ہورہے ہیں اور اگلے ہفتے سے تمام ادائیگیاں بھی ای-پے منٹ ون لنک کے ذریعے کی جائیں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید