• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا LOC پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا خیرمقدم

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدوں پر عملدرآمد کا خیر مقدم کیا ہے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوگی ۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے روز مرہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ انتونیو گوٹیرش دونوں ممالک کی افواج کے مشترکہ اعلامیہ کو سراہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی سے دونوںممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی ۔ دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ اس معاملے پر براہِ راست بات کی جائے، ساتھ ہی دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی کم کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

تازہ ترین