اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جمہوریہ عراق کے وزیر خارجہ جمعہ عناد سعدون نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔