راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ہے، باقی بچے کھچے جو ہیں وہ بھی کہیں چھپ نہیں سکتے۔ اپنے ویڈیو بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ اگر کہیں اکا دکا دہشت گرد ہیں بھی تو وہ کہیں چھپ نہیں سکتے، سکیورٹی فورسز ان کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دہشت گردوں کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ہے۔