• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی، وزیراعظم معاہدے کے سلسلے میں دوبار قطر گئے، ندیم بابر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ وزیراعظم معاہدے کے سلسلے میں ذاتی طور پر دو بار قطر گئے،قطر سے دنیا میں گیس کی کم ترین قیمت پر معاہدہ کیا گیا،نیا معاہدہ پرانے گیس کے معاہدے سے اکتیس فیصد سستا ہے، لانگ ٹرم معاہدہ جو پہلے کیا گیا تھا اس میں دو سنجیدہ قباحتیں محسوس ہوئیں اس میں پہلے دس سال میں پرائس فکس تھیں ایک معاہدہ کی میعاد پچھلے دسمبر میں ختم ہوگئی دوسرا اگلے سال ہے اس لیے ہم نے قطر سے دنیا میں گیس کی کم ترین قیمت پر معاہدہ کیا،نیا معاہدہ پرانے گیس کے معاہدے سے اکتیس فیصد سستا ہے۔ دس سال میں اس میں بھی چار سال کے بعد پرائس ری اوپنر موجود ہے اور یہ اسپاٹ پرائس جو ہم پچھلے کئی سال سے لے رہیں اس سے بھی قدرے کم پرمل گئی ہے۔

تازہ ترین