پشاور (لیڈی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے زیراہتمام کمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ فردوس چوک جی ٹی روڈ پر کیا گیا . مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وضلعی قائدین حاجی عبدالجلیل جان، آصف اقبال داودزئی، مولانا مسکین شاہ،حاجی منہاج الدین باچہ،مولانا حسین احمد مدنی، مولانا عبدالرؤف جان، مولانا اقبال شاہ حیدری،حاجی ایوب مہمند، حافظ محبوب شاہ حیدری اور مولانا حبیب اللہ انقلابی ودیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب مکاو فارمولے پر عمل پیرا ہے کہ ہو شربا مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کی کمر توڑ دی ہے. آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں پٹرول کی قیمت میں اضافے سے روز مرہ کی اشیاء قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ روپے کے قیمت میں کمی کے باعث عام استعمال کی اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں پہلے ہی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ حکومت کو اس طوفانی مہنگائی کو روکنا ہوگا ۔حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔