• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا فرزانہ بشیر کی والدہ اور بشیر احمد کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ نجات سکھر کی پبلشر فرزانہ بشیر کی والدہ اور بشیر احمد میمن چیف ایڈیٹر کی خوش دامن کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور انکے رفقاء ، ساتھی اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین