• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عنایت ﷲ لانگوکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کےرکن غلام نبی مری نے بیان میں 28فروری 2021 کو پارٹی کے بانی اور بزرگ قوم وطن دوست رہنما میر عنایت ﷲ لانگو مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کیلئے سیاسی ،سماجی ،قبائلی خدمات ،جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میر عنایت اللہ لانگو نے اپنی سیاسی جدوجہد کے آغاز سے لیکر آخری دم تک دیانت داری، ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اور خندہ پیشانی سے بلوچستان کے قومی حقوق کی جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد سے وابستہ ہوکر تمام ناانصافیوں اورظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے فعال اور متحرک سیاسی رہنما کی حیثیت سے سماجی ناانصافیوں کے خاتمے ،قومی حقوق کی برابری کے حصول ،ساحل وسائل پر قومی واک واختیار ،یہاں کے عوام کے حق حکمرانی ،عوام کی بلا رنگ ونسل ،مذہب ،فرقہ ،زبان ،فلاح وبہبود ،ترقی وخوشحالی کیلئے جوخدمات سرانجام دیں انہیں عوام کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ۔
تازہ ترین