• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ حاضری سے متعلق سکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کی پالیسی میں تضاد

لاہور(خبر نگار) تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری سے متعلق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کی پالیسی میں تضاد آگیا۔ یکم مارچ سے پنجاب کے بڑے اضلاع جن میں لاہور بھی شامل ہے میں سکولوں میں 50 فی صد طلبہ کی حاضری کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ہائیر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں تمام طلبہ کو اداروں میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اور 50 فی صد حاضری کی بجائے 100 فی صد حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بارے میں یکم مارچ سے پالیسی نافذ ہوگی ۔ تاہم سکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کو کہا گیا ہے ۔جس میں ماسک کا استعمال اور ہینڈ سینٹائیزر کا استعمال ضرور کیا جائے گا۔ تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن نے زیادہ کیسز پر لاہور سمیت سات بڑے شہروں میں سو فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ اور سات اضلاع کے سکولوں میں 50 فیصد طلباء کے کلاسز لینے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ان اضلاع میں لاہور، گجرات، رحیم یار خان، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد ضلع شامل ہیں۔
تازہ ترین