• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ ضمنی انتخاب،نتائج میں بے ضابطگیوں پر ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز

لاہور(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن کے حکم پر اے سی ڈسکہ اور ڈی ایس پیز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔چیف کمشنر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر اے سی ڈسکہ آصف حسین۔ ڈی ایس پی ذوالفقار ورک اور رمضان کمبوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔چیف کمشنر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر اے سی ڈسکہ آصف حسین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈسکہ کے حلقہ این اے 75میں انیس فروری بروز جمعتہ المبارک کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید ڈی پی او حسن اسد ڈی ایس پی ذوالفقار ورک اور اے سی ڈسکہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ دیا تھا۔

تازہ ترین