پشاور(نمائندہ جنگ)تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود غنی کالونی میں ایک شخص دس سالہ بچے کو آئس نشہ کا عادی بنا کر ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔شیر علی خان نے تھانہ پہاڑ ی پورہ پولیس کو بتایاکہ اس کا دس سالہ بھتیجا ع گزشتہ روز گلی میں کھیل رہاتھا کہ اچانک لاپتہ ہو گیا ،تلاش کرنے پربچے نےروتے ہوئے بتایاکہ اسے کمرے میں لے جاکر آئس کا نشہ دیا اوراس کے بعد اسے زیادتی کانشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی۔