• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل، کنگز کی راجدھانی میں قلندرز کا دھمال، میدان مار لیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل، کنگز کی راجدھانی میں قلندرز کا دھمال، میدان مار لیا


کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نےکنگز کی راجدھانی میں دھمال کرتے ہوئے میدان مار لیا۔پاکستان سپر لیگ میں ڈیوڈ ویزے نےدھواں دار9گیندوں پر 29 نا قابل شکست رنز بناکر لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کو ہوم گرائونڈ پر حیران کن طور پر چار گیند پہلے چھ وکٹ سے کا میابی دلوادی۔ ویزے نےچار چوکے اور آخری دو گیندوں پرچھکے مارے۔ ویزے اور بین ڈنک کی شراکت میں12گیندوں پر39رنز بنے۔ بین ڈنک 43گیندوں پر57رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ انہوں نے دو چھکے اور پانچ چوکے مارے۔ بین ڈنک اور فخر زمان کے درمیان 119رنز 78گیندوں پر بنے۔ فخر زمان نے54گیندوں پر83 رنز بنائے انہوں نےچار چھکے اور8 چوکے مارے۔ کراچی کنگز روایت توڑ نے میں ناکام رہی اور پہلے بیٹنگ کرنے کے ساتھ میچ ہار گئی ۔ تماشائیوں کی بڑی تعدا د نے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کا بھر پور مزہ لیا۔ فخر زمان اور بین ڈنک کی دھواں دار بیٹنگ لاہور کو میچ میں واپس لائی۔ اننگز کی پانچویں گیند پر محمد عامر نے جو ڈینلے کو بولڈ کردیا۔ محمد حفیظ جس پر اننگز کا انحصار تھا وہ 15رنز بناکر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ ہوگئے۔26گیندوں پر33 رنز پر تین وکٹ گر گئے۔ دس اوورز میں77رنز پر تین وکٹ گرے تھے۔ آخری پانچ اوورز میں51 رنز کی ضرورت تھی۔ دو اوورز میں30رنز درکار تھے۔ محمد عامر نے19 واں اوور کرایا جس میں20رنز بنے۔ عامر نے چار اوورز میں34رنز دیئے۔ کراچی کنگز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 186 رنز بنا ئے۔شرجیل خان 64 رنز کی اننگز کھیل کر سمت پٹیل کو کیچ دے گئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سہیل اختر نے شرجیل خان کا آسان کیچ 8 رنز پر ڈراپ کردیا۔ شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کی پہلی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد ایک چوکا مارا۔ شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں فخرزمان نے بابراعظم کا کیچ بھی گرایا تاہم آفریدی نے اسی اوور میں شان دار فاسٹ بولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پانچ رنز پر بولڈ کرکے سنسنی پھیلا دی ۔ شرجیل خان نے 4 اوورز میں 25 رنز کے بعد احمد دانیال کو دو چھکے لگائے لیکن پانچویں گیند پر حارث رؤف نے جو کلارک کو رن آؤٹ کر دیا۔ احمد دانیال نے نئے آنے والے بیٹسمین کولن انگرام کو بولڈ کر دیا۔ شرجیل اور محمد نبی نے سمت پٹیل کے ایک اوور میں 21رنز بنائے۔37 رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد شرجیل اور محمد نبی نے چوتھے وکٹ پر43 گیندوں پر76رنز بنائے۔ محمد نبی نے نصف سنچری30 گیندوں پر بنائی۔ شرجیل خان نے محمد حفیظ کو چھٹے اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔ محمد نبی کریز پر شرجیل کی نصف سنچری میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ سمت پٹیل کے اوور میں محمد نبی نے بلندو بالا دو چھکے لگائے اور ایک چوکا بھی رسید کیا، جس کے نتیجے میں کراچی کنگز کے 100 رنز بھی مکمل ہوئے۔ حارث رؤف نے 16 ویں اوور میں محمد نبی کو شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، وہ 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نےقلندرز کی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری اوور میں صرف 3 رنز دیے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تازہ ترین