قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق زیرِ حراست افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے قطری وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
قطری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے اور ایسی کسی بھی معلومات یا مواد کو شیئر نہ کیا جائے جس میں گمراہ کن معلومات شامل ہوں۔