• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا 30 ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ، امریکا و اسرائیل میں اختلافات پیدا

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔

امریکی ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو حملے کیے وہ امریکا کو بتائے گئے حملوں سے بہت زیادہ تھے اور امریکی حکام نے اسرائیل سے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی حکام کا خیال ہے تیل کے ذخیرے پر حملے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے امریکی حکام سے کہا گیا تھا کہ تیل کے ذخیروں کو ملٹری کے ساتھ مختلف مقامات پر تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید