• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اوجی اجلاس، الیکشن، ڈومیسٹک کرکٹ بائی لاز میں تبدیلی منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں کلب رجسٹریشن کے اس عمل میں صرف کلبز کے صدور کو ہی رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے تمام تر معلومات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لیے تمام متعلقہ ڈیٹا فرسٹ بورڈز کو منتقل کیا جائے گا۔جو کلب سال 18-2017 اور 19-2018 میں فضل محمود کلب ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکا ہوگا، اسے ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والے کلبز کو ووٹنگ رائٹس دوسری اسکروٹنی کے بعد ملیں گے تاہم پلیئنگ رائٹس تمام کلبز کے پاس ہوں گے۔ بی او جی نے الیکشن کے ضابطے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بائی لاز میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ بی او جی کو بتایا گیا کہ مئی کے آخر سے شروع ہونے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں پی سی بی تمام متعلقہ فرسٹ بورڈز کی معاونت کرے گا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بی او جی کو کرکٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ، ہائی پرفار منس کے ایونٹس اور پاکستان سپرلیگ 2021 شامل تھے۔

تازہ ترین