• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کے متعلق حتمی فیصلہ آج کریگی

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) خیبر پختون خوا میں پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کے درمیان سینٹ الیکشن کے معاملات طے پانے کے بعد جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں اپنا اکلوتا ووٹ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو دینے کا قوی امکان ہے. حتمی فیصلہ آج جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا. جنگ کے رابطہ کرنے پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نےکہا کے پی اسمبلی میں ہمارے 3ووٹ ہیں ہم ان کے استعمال سے پی ڈی ایم کو 9ووٹ دیں گے ہمارے امیدوار بھی ہیں جن کے لئے پی ڈی ایم سے بھی ووٹ لیں گے، حفیظ شیخ کے لئے جماعت اسلامی کے ساتھ کسی نے براہ راست رابطہ نہیں کیا،یوسف رضا گیلانی مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم امکانات تو کچھ بھی ہو سکتے ہیں. پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کے ساتھ کے پی میں معاملات طے کر چکی ہے اب وہ یقینی طور پر اسلام آباد کی سیٹ پر بھی پی ڈی ایم کے امیدوار کو ہی ووٹ دے گی،کیوں کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کے حوالے سے مضبوط مؤقف رکھتی ہے وہ آئی ایم ایف کے نمائندے حفیظ شیخ کو کیسے ووٹ دے گی۔

تازہ ترین