کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع سے کورونا وائرس کے چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح ایک اعشاریہ چار فیصد رہی۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1.04فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے383 ٹیسٹ کئے گئےجن میں چار مریضوں میں وا ئر س کی تصدیق ہوئی ۔
جن اضلاع میں کیسز رپورٹ ہوئے ان میں کوئٹہ،تربت،ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد سے کورونا وائرس کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کےفعال کیسز کی تعداد 95 ہے۔