میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مزید دو نئے الزامات کا سامنا، عدالت میں پیش رہنما پر مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔
آنگ سان سوچی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خلاف ہونے والی عدالتی سماعت میں پیش ہوئیں۔
ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے آنگ سان سوچی پر مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی کو ہوا دینے کے مزید دو الزامات عائد کر دیئے ہیں۔
آنگ سان سوچی کو اس سے قبل غیر قانونی ریڈیو رکھنے اور کورونا پابندیاں توڑنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
عدالت نے مزید کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔