• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ بغدادی تھانہ حملہ کیس سے بھی بری

لیاری گینگ وار کے ملزم عذیر بلوچ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے بغدادی تھانے پر حملے کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عذیر بلوچ کے خلاف بغدادی تھانے پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو بری کردیا۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کی ایماء پر بغدادی تھانے پر حملہ کیا گیا تھا،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ عذیر بلوچ کی ایماء پر حملہ کیا گیا؟

 تفتیشی افسر نے کہا کہ وہاں موجود محلے والوں نے بتایا تھا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ  آپ نے محلے والوں کو گواہ بنایا تھا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو گواہ نہیں بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کیخلاف بغدادی تھانے پر حملے کا مقدمہ 2012 میں درج کیا گیا تھا۔

عذیر بلوچ اب تک 9 مقدمات میں بری ہوچکا ہے، بری ہونے والے مقدمات میں 8 سیشن جبکہ ایک مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

تازہ ترین