• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 3 اموات، 146 نئے کیسز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 146 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7315 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 146 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4353 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج 315 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 146 نئے کیسز میں سے 62 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

تازہ ترین