• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ ہائی کورٹ میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت

Latest News
کراچی.......سندھ ہائی کورٹ میں سلیمان لاشاری قتل کیس جیل ٹرائل میں چلانے کےخلاف درخواست پر عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر سے 21 جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔

سلیمان لاشاری قتل کیس جیل ٹرائل میں چلانے کےخلاف درخواست کی سماعتسندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔مدعی کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ سلیمان لاشاری قتل کیس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں سات درخواستیں دائر کی گئیں ۔

اب حکومت نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے مقدمہ جیل ٹرائل کردیا ہے جس پر ملزم سلمان ابڑو کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت مانگ لی ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جنوری تک حکومت سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا ۔
تازہ ترین
تازہ ترین