• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اور فیشن ڈایزائنر حنا پرویز بٹ کے والد اور معروف بزنس مین پرویز بٹ ’’مافیا ‘‘ کا حصہ بن گئے ۔میڈیاکے مطابق پرویز بٹ سرکاری ٹیلی ویژن لاہور مرکز کی نئی ڈرامہ سیریز”مافیا” میں اہم کردار کریں گے جس کے رائٹر منصور آفاق ہیں۔سیریز کے اہم کرداروں کے لئے ریشم اور معمر رانا کا انتخاب کیا گیا ہے جو پہلی بار ایک ساتھ سرکاری ٹی وی کی ہوم پروڈکشن میں کام کررہے ہیں۔ڈرامے کی ریکارڈنگ کا آغاز 15 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔سیریز کی ایک اور خاص بات یہ ہے اس میں سابق پروڈیوسر راشد ڈار کی مشاورت بھی شامل ہے۔

تازہ ترین