• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں ایک دن میں کورونا کے 1409 نئے کیسز اور 13اموات

ویانا(اکرم باجوہ)وفاقی حکومت کے افتتاحی اجلاس سے قبل صحت کے حکام نے آسٹریا میں 1409 نئے انفیکشن اور 13 اموات کی اطلاع دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تعداد پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھی ہے۔ آسٹریا میں اب تک کورونا کے 460849 مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔یکم مارچ تک آسٹریا بھر میں 8574 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 432016 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 1353 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 290 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔ اس وقت کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظرلگتا ہے کہ یہ جنگ طویل ہوگی ۔ بہت سارے کورونا انفیکشن والے افراد امید کرتے ہیں کہ پیر کو ہونے والا کورونا اجلاس دیگر صنعتوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات تجویز کرے گا۔ حکومت کے مشیر ایوا شرن مین نے مزید نرمی کے خلاف بات کی ہے۔
تازہ ترین