• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہونے والے ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں ریپبلکنز ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے چین میں ہونے والے ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکلی ہیلے نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بیجنگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کے باعث واشنگٹن کو چاہئے کہ وہ 2022 میں ہونے والے ونٹر اولپمکس کا بائیکاٹ کردے۔ نکی ہیلے نے کہا کہ ہمیں چین میں ہونے والے سرمائی اولپمکس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ یہ ہمارے ایتھلیٹس کے لئے ایک سنگین نقصان ہوگا تاہم ہمیں چین میں انسانی حقوق کی صورتحال کیخلاف ایک احتجاج ہوگا۔ سرمائی اولمپکس آئندہ برس 4 فروری کو ٹوکیو اولمپکس کے 6 ماہ بعد ہوگا۔
تازہ ترین