• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ہیکرز نے ویکسین بنانے والی بھارتی کمپنیوں کو نشانہ بنایا، سکیورٹی ادارہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سائبر انٹیلی جنس کے ادارے سائفرما نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکنگ گروپ نے حالیہ ہفتوں میں ویکسین بنانے والی بھارت کی دو کمپنیوں کے آئی ٹی سسٹم کو نشانہ بنایا۔ برطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور اور ٹوکیو میں مرکزی دفاتر رکھنے والی کمپنی سائفرما کا کہنا تھا کہ اسٹون پانڈا کے نام سے مشہور چینی ہیکنگ گروپ اے پی ٹی10 نے بھارت بائیوٹیک اور ویکسین تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سوفٹ ویئر اور آئی ٹی کے نظام میں خامیوں کو پکڑ لیا ہے۔

تازہ ترین