اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکا نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں پر اربوں ڈالر ضائع کئے 7.85ارب ڈالر خرچ کئے گئے‘ ان تعمیر کردہ عمارتوں میں سے بعض اس وقت خالی پڑی ہیں ۔ امریکی نگران ادارے ’’سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن‘‘ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں ضائع ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان تعمیر کردہ عمارتوں میں سے بعض اس وقت خالی پڑی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ادارے نے 2008 سے اب تک افغانستان میں عمارتوں اور گاڑیوں پر خرچ ہونے والے امریکی سرمائے کا جائزہ اس رپورٹ میں شائع کیا ہے۔