• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، دلچسپ اور بڑا معرکہ اسلام آباد کی سیٹ پر ہوگا

اسلام آباد ( نوشین یوسف )سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہو گا، جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ ہو گا ، زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیداور کامیاب قرارپائے گا خواتین کی سیٹ پر فوزیہ ارشد ،فرزانہ کوثر مابین مقابلہ ہوگا ۔

ا عداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی میں اس وقت حکومتی اتحاد کے پاس 181 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں ، جنرل نشست پر اپوزیشن کے یوسف رضا گیلانی اور موجودہ وزیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر کے درمیان مقابلہ ہو گا

قومی اسمبلی میں اس وقت ارکان کی تعداد 341ہے، این اے 75 پر ضمنی الیکشن دوبارہ ہوگا۔

لہذا یہ نشست خالی ہےقومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف کے پاس 157 ،حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کے پاس 5 ، ایم کیو ایم کے پاس 7، جی ڈی اے کے پاس 3، عوامی مسلم لیگ کے پاس 1، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 5 اور جمہوری وطن پارٹی کے پاس 1 نشست ہے

دو آزاد امیدوار اسلم بھوتانی ااور میر علی نواز شاہ بھی حکومتی اتحاد میں شامل ہیں، اس طرح حکومتی اتحاد کی تعداد 181 ہے، دوسری جانب اپوزیشن بنچز پر موجود مسلم لیگ ن کے پاس 83، پیپلز پارٹی کے پاس 55، ایم ایم اے کے پاس 15اور اے این پی کے پاس ایک نشست ہے

بی این پی مینگل کے 4 اور دو آزاد امیدوار علی وزیر اور محسن داوڑ بھی اپوزیشن نشستوں پر موجود ہیں، اس طرح اپوزیشن بنچز پر موجود ارکان کی تعداد 160 ہے، سینیٹ انتخاب میں قومی اسمبلی کے پولنگ اسٹیشن سے زیادہ ووٹ حاصل کر نے والے امیداوار کامیاب قرار پائیں گے۔

تازہ ترین