• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی اکرام ﷲ سمیت 3 افراد کے قتل کا ملزم ہنگو سے گرفتار

ہنگو( نمائند جنگ) اسلام آباد میں جے یو آئی رہنماء مفتی اکرام ﷲ سمیت 3 افراد کے قتل کے ملزم کو ہنگو اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا، ملزم شاہد الرحمان کی اورکزئی فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ڈی پی او اکرام ﷲ خان نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تین افراد کے قتل کے ملزم شاہد الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ ملزم نے تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں جے یو آئی کے رہنما مفتی اکرام ﷲ سمیت تین افراد کو قتل کیالزم کو ہنگو پولیس نے جائنٹ آپریشن میں گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین