• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کلاشنکوف کلچر ختم کر دیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پور ٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے ملک کے معاشی حب میں کلاشنکوف اٹھائے بغیر کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کردیا ہے۔ ہم نے لسانیت کی بنیاد پر نفرتوں کو دفن کرکہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ صرف آپریشن کوئی حل نہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ملک کے وسیع ترین مفاد میں ریاست اور ناراض بیٹوں کے درمیان گرینڈ نیشنل میثاق ہو تاکہ پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ 28فروری کا پختون جلسہ پاکستان کے لیے مبارک ترین ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں سہراب گوٹھ پر کامیاب جلسے کے بعد مبارکباد دینے والے پختونوں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے الآصف اسکوائر سے متصل گراؤنڈ میں پختون برادری کے عظیم الشان جلسے کی کامیابی پر پختون برداری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں تھا بلکہ بھائی کو بھائی سے ملانے والہ جلسہ تھا۔

تازہ ترین